بی آئی ایس پی میں شفافیت اورگڈگورننس یقینی بنانے کیلئے حکومت کوشاں ہے،سینیٹر روبینہ خالد

حب(ڈیلی گرین گوادر) چیئرپرسن بی آئی آیس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ ہروگرام بلوچستان کے مستحق افرادکیلئے امید کی کرن ہے بلوچستان کی احساس محرومی اورہسماندگی کے پیش نظر دوردراز علاقوں تک رسائی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے دورہ حب کے موقع پر بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ ہروگرام کے حوالے سے لیڈا کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میں کہی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر برائیانڈسٹریز میر علی حسن زہری ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی اسلام آباد نویدڈائریکٹر ساؤٹھ زون منیر ساسولی سندھ بلوچستان کے ڈی جیز ڈپٹی کمشنرحب روحانہ گل کاکڑ سمیت انتظامی افسران شریک ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی اسلام آباد نوید نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے 43 تحصیل اور158,سب تحصیل میں بی آئی ایس پی کے مراکز آپریشنل ہیں بلوچستان میں دوملین مستحقین بینظیر انکم سپورٹ سے مستفیدہورہے ہیں چیئرپرسن کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ بلوچستان میں 20ارب روپے مستحقین میں مختلف پروگرامز کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں جن میں وسیلہ تعلیم بینظیر کفالت پروگرام بینظیر نشونماپروگرام سمیت دیگر فلاحی پروگرامز شامل ہیں سینیٹر روبینہ خالد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ رسائی نہ ہونے سے مستحقین پروگرام سے مستفید نہیں ہوپارہے اس مقصد کیلئے سیٹلائٹ وین کی ضرورت محسوس کی گئی بی آئی ایس پی پروگرام کے لئے 25 سیٹلائٹ وین میں سے 18 گاڑیاں موجود ہیں جو اٹھارہ اضلاع میں کام کررہے ہیں اس موقع پر ڈی جی بی آئی ایس ہی نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں خاص طور سے ماشکیلل دریجی کنراج جیسے پہاڑی علاقوں میں کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹفیکیٹ اوربی فارم اجراء نہ ہونے سے مستحقین کی اکثریت کو پروگرام سے استفادے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ ہے ومین ریسورس کی کمی پوراکرنے اوردوردراز علاقوں میں غربت کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی سہولت کیلئے سیٹلائٹ موبائل وین فراہم کردی ہماری کوشش ہوگی نادراکیساتھ ملکر لوگوں کو ان کابنیادی حق دلانے میں اپنا کرداراداکریں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام افسران کوہدایات جاری کرچکے ہیں بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحقین کو امدادی قسط کی ادائیگی کو ہرممکن آسان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مستحقین کے بنک اکاؤنٹ کھولنے اے ٹی ایم کارڈاجرا ئاور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں صدرمملکت آصف زرداری گورنر اسٹیٹ بنک کو احکامات جاری کرچکے ہیں سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ بی آئی ایس پی میں شفافیت اورگڈگورننس یقینی بنانے کیلئے حکومت کوشاں ہے بی آئی ایس پی کے بلوچستان میں زون بڑھا کر سات زون قائم کرنے جارہے ہیں۔صوباء سطح پر خالی اسامیوں پرجلد بھرتیاں کی جائیں گی اجلاس میں میر علی حسن زہری کی تجویز پر ضلع حب کیبتحصیل وندر میں بے نظیر نشونما مرکز قیام کی منظوری دی گء ہے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے بریفنگ میں چیئرپرسن بی آء ایس پی کو بتایا کہ ضلع حب کی انتظامیہ نے لسبیلہ چیمرآف کامرس کی معاونت سے بیروزگار افراد خاص طور سے خواتین کو ہنرمندبنانے کیلئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی کورسز کے ذریعے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے اورہنرمند بناکر باوقار روزگارفراہمی کا پروگرام۔شروع کیا ہے انڈسٹریز کی ضروریات کیمطابق ٹیکنیکل کورسز کرائے جارہے ہیں bچیئرپرسن بی آء ایس پی نے ضلعی انتظامیہ۔کے اس اقدام کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ماڈل پراجیکٹ ہے بی آئی ایس پی کو غربت کے خاتمے اوراننکم۔جنریشن کے حوالے سے اس طرز پر پروگرام شروع کرنیکی ضرورت ہے بعداازاں سینیٹر روبینہ خالد اورمشیر صنعت میر علی حسن زہری نے لیڈا انڈسٹری زون میں قائم نیوٹریشن فوڈآئٹم فیکٹری کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اورایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی بھی دورے میں ہمراہ تھے نیوٹریشن فوڈ آئٹم تیارکرنے والی کمپنی دورے کے موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں نیوٹریشن فوڈآئیٹم بسکٹ کی فراہمی میں ہاکستان کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ مقامی صنعت کارنے بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے فوڈادارے کی ضروریات کے مطابق کمپنی معیاری نیوٹریشن آئٹم فراہم کررہی ہے اس موقع پر ایم ڈ ی لیڈا فرید محمد حسنی نے لیڈاانڈسٹریل زون دورے پر سینیٹر روبینہ خالداوربلوچستان کے مشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری کو ویلکم کیا ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی نے بتایا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن کی دلچسپی اور تعاون کی بدولت صنعت کار بلوچستان کا رخ کررہے بلوچستان میں صنعتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے صنعت کاروں کوبلوچستان میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے