کوئٹہ میں پولیو کے بچاؤ کے قطر ے نہ پلانے والے والد ین کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت 10ستمبر 2024ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلقہ ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں 10 ستمبر2024ء سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تمام امور سیکورٹی،مانیٹرنگ،ٹرئینگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی،سریاب،صدر کچلاک کے علاوہ ڈی ایچ او ڈی ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ ای پی آئی آفیسر ڈویڑنل ای پی آئی آفیسر یونین کونسل کوارڈینیٹرز نیبھی شرکت کی۔اجلاس میں پچھلے مہم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر روز دیا گیا اس کے علاؤہ اجلاس میں آئندہ ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنانے کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں 10ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ہمراہ پولیس لیڈی کانسٹیبل بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ جبکہ جو والدین یا خاندان قطرے پلانے سے انکاری ہوگا اور حفاظتی قطرے نہیں پلائیگا اسے گرفتار جیل میں بند کیا جائیگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد پولیو مہم سے تین روز قبل تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ گھر گھر جاکر رفیوزل بچوں کو کوکورکریگے۔ اجلاس میں حساس اور جن ایریا میں مسائل درپیش ہیں انکے بارے بھی رپورٹ پیش کی گئی۔دوران مہم تمام مساجد حفاظتی قطرے پلانے کے حوالے سے اعلان کیے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو پلانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔اساتذہ اور علماء کرام لوگوں کو بیماری کے مضر اثرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اگاہی فراہم کریں تاکہ والدین بلا کسی خوف و خطر اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ اس بیماری کو اپنے معاشرے سے دور رکھنے کے لیے حفاظتی قطرے پلانا لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے