وزیرداخلہ نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی اور دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی اور دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرنے کے حوالے سے جاری کئے گئے مراسلہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 10اگست سے 15اگست تک ہونے والے دہشت گردی سمیت قتل اور دیگرسنگین جرائم کی رپورٹ پیش کی جائے سیف سٹی پروجیکٹ کے مدمیں حکومت بلوچستان اربوں روپے جاری کررہی ہے سیف سٹی کمیروں کی مدد سے ابتک کتنے تخریب کاراورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا تفصیل فراہم کی جائے،مراسلے میں لکھا گیا کہ ہرواقعے کی تفصیلات مقام،ٹائم اور تاریخ کے ساتھ پیش کی جائے واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں۔