محفوظ عورت،مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرہ جماعت اسلامی کا مستقل سلوگن ہے،ڈاکٹر حمیراطارق
لاہور (ڈیلی گرین گوادر)، مرکزی نظم حلقہ خواتین کے زیر اہتمام دوروز تربیت گاہ برائے ناظمات اضلاع صوبہ وسطی و شمالی پنجاب منصورہ لاہورمیں منعقد ہوئ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرحمیرا طارق نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ملک میں قیادت کے بحران میں جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر عوامی مسائل کا علم بلند کیا ہے۔کارکنان اور عوام نے اس جدوجہد کا جوش و خروش سے ساتھ دے رہےبیں ۔
قوم امید کے ساتھ جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہی ہے،جماعت اسلامی اس جدوجہد کو منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گی دنیا کے ہر انقلاب میں خواتین نے قابل ذکر کردار ادا کیا ہے،دین اسلام کی تحریک،قیام پاکستان کی تحریک میں بھی خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا آج بھی آپ خواتین اس ملک کی کی تقدیر بدل سکتی ہیں اپنے خاندان میں آگہی پھیلانا،اپنی فیملی کو شعور دینا ایک عورت کے لئے پہلا ہدف ہے۔
مہمان رہنما جماعت اسلامی پاکستان سلیم منصور خالد کا وسطی اور شمالی پنجاب کی نظم اضلاع سے خطاب مولانامودودی کی شخصیت کوبیان کرتی ہوۓکہاکہ ان کی شخصیت میں ان کےوالدین کابہت اہم کردار رہا مولانانے اپنی کتب میں فریضہ اقامت دین سے نظریات اخذ کیے خداشناسی ،خودشناسی ،خلق شناسی ہے اور انہوں نے اسلام کو مروجہ محدود دائرے سے نکال کر نبوی طریقہ پرہمہ گیرتحریک کے طورپر عوام الناس میں عام کرکے ایک انقلابی کام کیا ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ڈائریکٹر ویمن اینڈ فیملی کمیشن نے کہاکہ محفوظ عورت،مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرہ جماعت اسلامی کا مستقل سلوگن ہے۔عورت نسل نو کی محافظ ہے اس کی حفاظت،اس کی نشونما اور سہولتوں کی ذمہ داری خاندان،معاشرے اور ریاست کی ہے۔اس پر تشدد کو ہرگزقبول نہیں کیا جاسکتاڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعیدنےکہا مؤثرضلعی تنطیم کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوۓ کہاکہ مؤثر تنظیم کسی جامد چیز کا نام نہیں یہ مسلسل تحرک کا نام ہے،بدلتے دور کے ساتھ اس میں تبدیلیاں آنا دراصل بڑھتے کام کو موثر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
عطیہ نثارنےقرآن ڈسکشن کرتے ہوۓ کہاکہ اللہ کا دین غالب ہونے آیا ہے ، دین اسلام تمام ادیان،تمام نظاموں اور تمام ازمز پر غالب کرنا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے تحریکوں میں کارکن انسانی سرمایہ ہوتے ہیں،بطور ناظمہ شہر آپ کو اپنے کارکنان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ان انفرادی،اجتماعی اور تکمیلی اوصاف پر کام کرنا ہوگا جو سیرت رسولؐ نے ہمیں سکھائے۔صدر صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید نے کہا کہ مومن کی جان،مال،اس کی صلاحیتیں سب اللہ کے رستے میں لگایا جانا سنت رسولؐ اور پیروی صحابہ کرامؓ ہے۔اسلام غالب کرنے کے لئے یہ جدوجہد کا لازمی امر ہے۔
صدر صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے کہاکہ جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ کے عزم کے ساتھ اٹھی ہے،ملک میں مثالی قیادت فراہم کررہی ہے اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اور ملک کی ترقی کے لئے صالح قیادت چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں سیاسی سیل کی نگران انیلا محمود اپنی صلاحیتوں کی نشوونما کے حوالےسے ترییت کرتے ہوۓ کہاکہ ہر انسان بےشمار خدادا صلاحیتوں کے ساتھ دنیا میں آیا ہے،اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں،انہیں اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے استعمال کریں یہ دنیا و آخرت میں ہمارے لئے باعث رحمت و برکت ہوگا سطی اور شمالی ناظمات اضلاع ،حلقہ جات اور شعبہ جات نے شرکت کی۔