خاران،دو سالہ بچی میں پو لیس وائرس کی تصدیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خاران کی رہائشی دو سالہ بچی میں پو لیس وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ضلع خاران سے پہلی مرتبہ پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ضلع خاران کی رہائشی دو سالہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق معذوری کے باعث بچی کے ٹیسٹ سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے 8 ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ 12 واں کیس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے