بلوچستان سے ایران جانے والے 3 زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پنجاب سے تعلق رکھنے والے براستہ بلوچستان ایران جانے والے 3 زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ماں، بیٹا اور بیٹی کو ایران پہنچتے ہی روک دیا گیا۔تینوں افراد دو روز قبل کوئٹہ سے زیارات کے لیے ایران کے راستے عراق کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
ایرانی حکومت نے تینوں افراد کو ایران میں قرنطینہ کردیاہے، ایرانی حکومت نے وزارت صحت کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایران آنے والے تمام زائرین کے ٹیسٹ کرکے انہیں روانہ کیا جائے۔اس میں کہا گیا کہ تمام زائرین کو سفری دستاویزات کے ہمراہ منکی پاکس چیک اپ سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا جائے۔