ایجوکیشن اور صحت سے متعلق کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر مستونگ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ سیدسمیع اللہ آغا کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالمنان ترین بھی موجودتھے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل و غیرحاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے گورنمنٹ اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت اسکولوں سے مسلسل غیر حاضر و فرائض میں مسلسل غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغاکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالمنان ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمستونگ عرض محمدبنگلزئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل)مستونگ سعید احمد سرپرہ،ڈی ڈی او ای مستونگ فیصل ندیم سمالانی،ڈی ڈی او ای کردگاپ عبدالغفار سرپرہ، ڈی ڈی او ای کانک مجیب احمد محمدشہی،ڈی ڈی او ای (فیمیل)مستونگ پری گل بخاری،ڈی ڈی او ای فیمیل دشت ماہ رخ روف،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مستونگ مخیتاراحمد گچکی،ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ سردارزادہ میر گل زمان علیزئی، جی ٹی اے بی ضلع مستونگ کے صدر حاجی عبدالحلیم سارنگزئی،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آر ٹی ایس ایم فضل الرحمٰن قمبرانی،اے ڈی ای او مستونگ نظام الدین علیزئی، سرکل سپروائزر دشت حاجی عبدالخالق بنگلزئی،اے ڈی ای او فیمیل مستونگ شرین حمید،ٹریننگ منیجر سی پی ڈی(pite) مس کمال جان,فوکل پرسن ایجوکیشن عبدالحفیظ مینگل،ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول دینارخان سکوزئی محموداحمد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی گل محمد سکوزئی میڈم پروین،آر ٹی ایس ایم ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ایسوسیٹ نصیربلوچ،ڈی ایم اے. آر ٹی ایس ایم فہیم بلوچ، ڈی ایم اے. آر ٹی ایس ایم مس نرگس،ٹی ایس اے۔سی پی ڈی پائیٹ جلیل احمد، پروگرام اسسٹنٹ سیدوسیم شاہ نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس میں محکمہ ایجوکیشن کو درپیش مسائل بچوں کو اسکولوں میں سہولیات کلسٹر فنڈز کے استعمال اور مستونگ میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر و فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ اور ان کی جواب طلبی اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت اسکولوں سے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کیخلاف قانونی کاروائی اور تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمستونگ نے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اور اساتذہ کا بچوں کے مستقبل سنوارنے میں بنیادی کردار ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ضلع مستونگ میں کچھ اسکولوں کے اساتذہ اپنے فرائض میں غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں. جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی جن قوموں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر اس کی بہتری کیلئے کام کیا انہوں نے ترقی کے منازل طے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کسی بھی ملک میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے کسی بھی صورت میں غیرحاضری برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ریڈلائن ہے ایجوکیشن اور صحت سے متعلق کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت کرنے والے اساتذہ کرام ہمارے لیے احترام رکھتے ہیں اور ان کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ملکر مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے تحت کسی بھی دباؤ کے بغیر فرائض میں غفلت و لاپروائی برتنے والے اساتذہ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے