کردگاپ،سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی خاتون کی لاش برآمد

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل کردگاپ میں کردگاپ کراس پر گزشتہ رات سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی خاتون کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کردگاپ میں شدید طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے کردگاپ کراس پر پل سے گزرنے والی خاتون سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا کی ہدایات پر ایس ایچ او لیویز تھانہ کردگاپ سمیع اللہ سرپرہ دفعدار خان محمد رودینی کی سربراہی میں لیویز فورس نے سرچ آپریشن شروع کیا ریسکیو ٹیموں نے خاتون کی لاش کئی کلو میٹر دور سیلابی نالے سے سے برآمد کرکے لاش کو ضروری کارواہی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے