لورالائی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق لورالائی کے علا قے نیو سبزی منڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے برات عرف غفارنا می شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضرروی کارروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے