بلوچستان میں منکی پوکس کے پھیلاؤ کا خدشہ، محکمہ صحت کا ہائی الرٹ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے پر محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ڈی جی صحت نے کوئٹہ، کیچ، گوادر، حب، چمن، چاغی کے ضلعی ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ اس مراسلے میں سرحدی اضلاع کے تمام داخلی راستوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح ایئرپورٹس، گوادر، تربت، چمن، تفتان سرحدوں کےلیے بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں تمام داخلی راستوں پر منکی پاکس کے مشتبہ کیس کی صورت میں متعلقہ حکام کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے