قلات،14 اگست کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے ضلعی افسران سے وضاحت طلب

قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات نے چودہ اگست کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے افسران کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ضلعی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان اہلکاروں بشمول انجینئرز اور تعلیمی سربراہان کو تین دن کے اندر اپنے غیر حاضری کی وجوہات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ افسران14 اگست کی تقریبات میں غیر موجودگی کو قومی فرائض کی پامالی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ تسلی بخش وضاحتیں موصول نہ ہونے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ کمشنر قلات کی جانب سے نوٹس کی کاپیاں کوئٹہ میں اعلی حکام کو بھیج دی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے