پاکستان اورافغانستان میں بیک وقت پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آگئے اور دونوں ملکوں میں بیک وقت پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو سندھ کے زیر اہتمام پولیو مہم آگاہی کے حوالے سے انٹرایکٹو کوآرڈینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن میں نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں تین پولیو مہمات ایک ساتھ شروع کی جائیں گی تاکہ پاکستان اور افغانستان سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے کیسز میں اضافے کی وجہ پچھلے سیزن میں پولیو کے خاتمے کے لیے اچھا کام نہ ہونا ہے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ ارشاد سوڈھر نے کہا کہ پولیو مہم جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شروع کردی ہے اور اگر زیادہ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے جائیں تو اچھی خبر ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے