دالبندین میں افسوسناک واقعہ،کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

چاغی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے بعد قتل ہونے والے افراد کو بجلی کے کھمبوں سے باندھ کر قتل کیا گیا۔ ریسکیو عملے نے لاشوں کو کھمبوں سے الگ کرکے شناخت کرلی۔اسے پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے دالبندین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے