انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر تحفظات ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس بھی نیب نے بنایا۔

انھوں نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے کیسز بنا رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔پی ٹی آئی وکیل رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ’چیف جسٹس جوڈیشری اور انصاف کا باپ ہوتا ہے، ہم بہت زیادہ صبر کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے