پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد،احتساب اور عوامی پیسے کے درست استعمال پر زور
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مالی سال 2021-22 کے Appropriation اکاؤنٹس اور مالی سال 2022-23 کے آڈٹ پیراز کی مکمل چھان بین کی گئی. چیئرمین کمیٹی نے عوامی فنڈز کے استعمال میں احتساب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی پیسہ ایک مقدس امانت ہے اور اسے انتہائی ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی میٹنگ غیر حاضری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی میٹنگز میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کی غیر حاضری محکموں کی سنجیدگی کو ظاہر کرتاہے۔ میٹنگ میں پی اے سی ممبران کے علاوہ سیکر ٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ولی محمد بڑیچ,اکا?نٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان,ڈی جی آڈٹ شجاع علی, ایڈیشنل سیکرٹر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سراج لہڑی, چیف اکا?نٹس آفیسر پی اے سید محمد ادریس, ایڈیشنل سیکرٹری لاء سید نصیر شاہ, ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عیوض علی, پی ڈی کوئٹہ سٹی پیکج رفیق احمد بلوچ,ایم ڈی بی ای ایف پروفیسر شیر زمان ترین و دیگر آفیسرز نے شرکت کی۔کمیٹی نے اس بات پر سخت تاقید کی کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج میں شامل شہر کے مختلف روڈز جس میں سڑکوں کی کشادگی اور خوبصورتی کے لی? مختص دوہزار ملین سے زائد 2178.77 ملین کی ایک بہت بڑی رقم خرچ کی جارہی ہے جس کو 2020 میں مکمل ہوناتھا جو کہ چند آفیسرز کی نالائقی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔ جس کی اخراجات مزید بڑھ رہی ہے جو کہ اس صوبہ کے غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ اس پر پی اے سی سخت فیصلہ کریگا اور اگر اسی طرح غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کیس کو انویسٹیگیٹنگ ایجنسیز کے حوالہ کرکے متعلقہ آفیسرز کے خلاف سخت تادیبی کارروا?ی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں اس وقت حیرانگی کا اظہار کیا کہ متعلقہ آفیسرز نے اس بات پر اپنی بے بسی کا اعتراف کیا کہ چند لوگ بندوق کے زور پر دو سالوں سے سرکی روڈ کا کام بند کیا ہوا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ عمل کار سرکار میں مداخلت ہے جس سے کوئٹہ کے عوام درپدر ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں حکم دیا کہ متعلقہ حکام کوئٹہ انتظا میہ سے فوری طور پر رابطہ کرکے پیکج کے بند تمام کام فوری طور شروع کروا دیں۔ چیئرمین نے محکمہ کو کوئٹہ کے منصوبوں کے بارے میں ایک ماہ کے اندر جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ناقابل قبول ہے اور اس کے نتیجے میں عوام کے پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ چیئرمین نے فنڈز کے مناسب اکاؤنٹنگ اور مفاہمت کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی اداروں کو شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اکاؤنٹس میں مصالحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے محکمہ کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام فنڈز مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال کئے جائیں اور کسی بھی فنڈ کے غلط استعمال کا حساب لیا جائے گا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سریاب روڈ پر جاری منصوبوں بالخصوص نامکمل سروس روڈز کی بحالی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین اصغر علی ترین نے بنیادی ڈھانچے کے اس اہم منصوبے کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سروس روڈز پر کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک الگ اجلاس میں کمیٹی نے گرانٹ اِن ایڈ کے بارے میں سوالات اٹھائے جو کہ مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال نہیں کی گئی۔ چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ گرانٹس ان ایڈ کا مقصد پیسے عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال ہو، نہ کہ غلط استعمال یا انہی پیسوں کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال