منشیات اور اسلحہ برآمدگی کیس،علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کی منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل موجوکا نے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت علی وزیر کے وکیل مصدق خٹک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔