حکومت بلوچستان نےگورنمنٹ بوائز کالج ہوشاب شہید ذاکر بلوچ کے نام سے منسوب کردیا ہے،شاہد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے گورنمنٹ بوائز کالج ہوشاب کو شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے نام سے منسوب کردیا ہے ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منظوری سے محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ شہید ذاکر بلوچ نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔ ذاکر بلوچ ایک باصلاحیت نوجوان افسر ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم دوست انسان تھے جن کی انتظامی اور تعلیمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، شاہد رند نے کہا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شہید کے لئے اعلی سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے حکومت اور عوام شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، بلوچستان حکومت شہید ذاکر بلوچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے