پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں چھالیہ، ڈیزل اور متفرق اشیاء برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں چھالیہ، ڈیزل اور متفرق اشیاء برآمد، پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلیجنس ذرائع کی معلومات کی بنیاد پر اوتھل (بلوچستان) روڈ چیک پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مختلف کوچز سے 21085 کلوگرام چھالیہ، 2922 کلوگرام ایرانی کپڑا،1300 اسٹیک سگریٹ، 75بیگ چائنا سالٹ،100پیکٹ انڈین گٹکا اور42 عدد ٹائر برآمد کر لئے۔جبکہ ا سی قسم کی ایک اور کاروائی میں اوتھل سائیڈ اور کراچی سپر ہائی وے چیک پوسٹوں پر کارروائیاں کر تے ہوئے مزدا ٹرکوں سے 21930 لیٹر ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے ک پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے