لیویز فورس کو ضروری سازو سامان اسلحہ اور گاڑیاں دی جائیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلٰی بلوچستان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں میرضیالانگو اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیراعلٰی بلوچستان کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعلٰی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مستونگ واقعہ کی رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ۔وزیر اعلٰی بلوچستان نے افسران کی نقل و حمل کے دوران مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد بابت رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تخریب کاری سے نمٹنے کےلئے پولیس اور لیویز کو مضبوط کریں گے، لیویز فورس کو ضروری سازو سامان اسلحہ اور گاڑیاں دی جائیں گی ہر سطح پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کریں گے، لیویز فورس ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی واقعہ میں فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کا پیچھا کرئے ۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، سوشل میڈیا کو دہشت گردی کے ٹول کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے