کوئٹہ،چالو باوڑی میں دستی بم دھماکہ،7 افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں دستی بم حملہ ہوا،جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق چالو باوڑی چوک کےقریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا ہے، یہ دھماکہ پولیس موبائل وین کے قریب ہوا تاہم دھماکے سے پولیس وین محفوظ رہی۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کی جانب سے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے دھماکا سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے