لسبیلہ میں نیشنل بینک اور دیگر بینکو ں کے اے ٹی ایم مشینیں خر ا ب،عوام کو شد ید مشکلا ت کا سا منا
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ بلوچستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں نیشنل بینک،میزان بینک اور مسلم کمرشل بینک کے ATM پیرکے روز بھی بندھ تھے، صرف بینک الحبیب کا ATM کھلا تھا، جہاں صارفین کا رش،یہ ATM صارفین کے لیئے سوہان روح بن گئے، صارفین سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ بلوچستان کے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل میں نیشنل بینک، بینک المیزان، مسلم کمرشل بینک (MCB) نصب کی گئی اے ٹی ایم مشن آئے روز خراب رہتی ہے جس کے سبب ATN صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ATM صارفین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان, ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ, NBP, بینک المیزان اور MCB کے CEO سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری سخت نوٹس لیتے ہوئے ان بینکس کے خلاف سخت کاروائی کہ جائے تاکہ تاکہ ATM صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔