حلقہ پی بی10ڈیرہ بگٹی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، وزیراعلیٰ بلوچستان کا جواب قلمبند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایکشن ٹریبو نل میں حلقہ پی بی10ڈیرہ بگٹی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کا جواب قلمبند کر لیا گیا۔ پیر کو بلو چستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 ڈیر ہ بگٹی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بلو چستان ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،درخواست گزار گہرام بگٹی کی جانب سے میر سر فراز بگٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا سماعت کے دوران درخواست گزار گہرام بگٹی کے وکیل کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کی جراح کی گئی، درخواست کی گزار کی جانب سے چوہدری حسن مان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور پی بی 10 میں تمام ووٹوں کی بائیو میٹر کی تصدیق کرانے کی استدعاکی گئی جبکہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، وزیراعلی بلوچستان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ یہ درست ہے کہ میں نے جب حلقہ پی بی 10سے الیکشن سے لڑا تو میں سینیٹر تھا میں بلوچستان عوامی پارٹی اے سینیٹر منتخب ہواتھابعدازاں بلو چستان ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے درخواست گزار گہرام بگٹی نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف کے طلبگار ہیں عدالت سے بائیومیٹرک کی استدعا کی گئی ہے بائیو میٹرک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اگر یہاں سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے