حب،ڈیم میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق

حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں ڈیم میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حکام کے مطابق پیر کو پی ڈی ایم اے کو اطلاع ملی کہ حب کے علاقے مرید گوٹھ میں ڈیم میں دو افراد ڈوب گئے ہیں جس پر پی ڈی ایم اے نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دو افراد کی لاشیں ڈیم سے نکا ل لیں۔ حکام نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے