کسی غیرشخص کو اختیار نہیں کہ وہ کسی کی بیٹی کو سیاہ کا ری کے جرم میں قتل کرے،کامران علی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نصیر آباد کے رہائشی کامران علی نے کہا ہے کہ کسی غیرشخص کو اختیار نہیں کہ وہ کسی کی بیٹی کو سیاہ کا ری کے جرم میں قتل کرے،آئی جی پو لیس بلو چستان، ایس ایس پی نصیر آباد واقعے کا نوٹس لیکر واقعے میں ملوث اصل ملزم کو گرفتار کر کے سزادلوائی جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو صا بر حسین، مشتاق علی، آصف علی اور عابد علی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ میرے چچا زاد بھائی نزیر احمد پر تھانہ فلیجی تحصیل چھتر ضلع نصیرآباد میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا داد ولد کیسر خان اور خان محمد نے لڑکی کو خود قتل کر کے میرے چچازاد بھائی نزیر احمد پر ایف آئی آر درج کروائی جو سر اسر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیا ہ کا ری کے الزام میں عورت کے باپ بھائی یا شوہر کے علا وہ کسی غیر شخص کو اختیار حاصل نہیں ہوتا کہ کسی کی بیٹی کو سیاہ کاری کے جرم میں قتل کرے، نزیر احمد سے لڑکی کا کوئی رشتہ نہیں، میرے چچا زاد پر درج کی گئی ایف آئی آر سر ا سر جھوٹ پر مبنی ہے جس کی ہم غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہیں۔ انہوں نے آئی جی پو لیس بلو چستان، ایس ایس پی نصیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر غیر جانبدار تحقیقات کے لئے علا قے میں ایما ندار پو لیس آفیسر تعینات کروا کے اصل ملزمان کوسزاد لوائی جائے۔