پشاور،فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شاہ پور میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 لڑکیوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

قتل ہونے والوں میں 40 سالہ نورین، 18 سالہ یاسر، 19 سالہ نایاب، 12 سالہ ھنی اور 15 سالہ جوریہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون نورین سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے