بلوچ وطن پر کسی کوسودے بازی کرنے نہیں دیں گے،ڈاکٹرمارنگ بلوچ
سوراب (ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں بلوچ راجی مچی اور بعد ازاں دھرنا کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کاروان گریشہ اور بسیمہ سے ہوتا ہوا سوراب پہنچ گیا، جہاں فٹبال اسٹیڈیم میں شہدائے راچی مچی کے لئے تعزیتی ریفرنس ایک راجی سوغند (قومی قول) کا انعقاد کیا گیا، قبل ازیں گدر اور سوراب کے مختلف مقامات پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قافلے کا بھرپور انداز میں استقبال اور انہیں ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں فٹبال اسٹیڈیم لایا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ شاہ جی صبغت اللہ فرزانہ رودینی ماہ زیب بلوچ ڈاکٹر واحد بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب جبکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے راجی سوغند (قومی قول) لیا، سوراب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور راجی سوغند کی مچی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچی شاہ صبغت اللہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا غاصب حکمران بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں، بلوچ وطن پر کسی کوسودیبازی کرنے نہیں دیں گے، بلوچوں کو گولی سے ڈرایا نہیں جاسکتا، اب وقت آچکا ہے کہ بلوچ قوم اپنے اوپر ہونے والے مظالم اور محکومی کے خلاف اجتماعی طور پر اٹھ کھڑی ہو اس لئے کہ سونے والی قوموں کی نصیب میں ہمیشہ غلامی ہوتی ہے، ہمیں غلامی قبول نہیں، بدقسمتی سے بلوچ کے مارنے میں بلوچ شامل ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم کو بچانے کے لئے میدان میں نکل چکی ہے اب ہماری کندھوں پر ایک بہت بڑی زمہ عائد ہوچکی ہے، اس جاری تحریک کو روکنے کے لئے مختلف قسم کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن ان کے ان مذموم حربوں سے یہ تحریک نہیں رکے گی، شہدا کی قربانیوں کی بدولت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تحریک اب ایک نئے عزم اور ولولے سے آگے بڑھ رہی ہے جس میں ہمیں بطور ایک قوم حصہ بن کر آگے بڑھنا ہوگا، ریاستی مظالم میں شریک عناصر کو ڈھونڈ کر ان کا سوشل بائیکاٹ اور سرکاری سرداروں کے خلاف اٹھنا ہوگا کیوں ہونے والے مظالم اور راج کی بدحالی میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے اب ان کے اس ہاتھ کو بھی روکنا ہوگا۔