کوئٹہ،تندوروں کے خلاف کریک ڈاون،63 تندور سیل، 21 نانبائیان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں تندوروں کے خلاف کریک ڈاون،63 تندور سیل، 21 نانبائیان گرفتارکرلیاڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے فیصلے کے مطابق کوئٹہ شہر میں تندوروں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے تندوروں کے خلاف کاروائیاں کیے۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 63 تندور سیل کردیے۔ جبکہ 21 نانبائیاں کو گرفتار کرلیے۔ کاروائیاں سرکی روڈ جوائنٹ روڈ کاسی روڈ سپنی روڈ عالمو چوک سریاب روڈ پودگلی چوک پرنس روڈ میکانگی روڈ مسجد روڈ پر ہوئی۔ کاروائیوں میں سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ مجسٹریٹ حسیب سردار مجسٹریٹ خادم حسین مجسٹریٹ مطیع اللہ نہ حصہ لیا۔ اب کسی تندور والے کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی روزانہ کے بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے