پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا،آزادی صرف حق حکمرانی کیلئےلی گئی تھی،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان حکومت گرانے کیلئے نہیں بنائی بلکہ اس تحریک کا مقصد قوم کومتحد کرنا ہے۔ پاکستان کواجتماعی کوششوں سے بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان معدنیات سیبھراملک ہے، تو پھرمعاشی اعتبارسے کیوں ڈوب رہا ہے؟ کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچیہیں، غربت کی وجہ بے رحم نظام ہے۔انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا،آزادی صرف حق حکمرانی کیلئے لی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے