ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے طلباء تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں،مطیع اللہ کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انصاف اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مطیع اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے طلباء تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ملک بھر کی تمام جامعات میں طلباء یونیز کوبحال کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کونیاز خان ملا خیل، بلال خان کاکڑ، جعفر خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے طلباء تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں بہت جلد تمام طلباء تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کے تحریک کو کامیاب بنائیں گے، مطیع اللہ کاکڑ نے کہا کہ جامعات اور کالجز میں تیس فیصد فیسوں میں کمی اور بلوچستان میں جبری گمشدگی اور اغوا برائے تاوان کا سلسلہ روکا جائے، کیا پاکستان میں آئین کی پامالی نہیں ہو رہی ہماری تحریک عمران خان اور دیگر سیاسی لیڈرز کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھائی گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان قائم اور ملک میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔