تعلیم قوموں کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،بخت محمد کا کڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو نہ صرف فرد کو بہتر مستقبل فراہم کرتا ہے بلکہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہے، کیونکہ آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں۔ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی، اس لیے ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو مضبوط اور معیاری بنانا ہوگا۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول نواں کلی کٹوال کے دورے کے موقع پر سکول کے اساتذہ اور طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انھوں نے طلباء سے براہ راست سوالات کیے تاکہ وہ ان کے علم اور تعلیم کے معیار کا اندازہ لگا سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ہمارے صوبے کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو جائے اور ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہوسکے صوبائی وزیر نے تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ممکنہ اقدامات پر گفتگو کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے