ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے قلعہ سیف اللہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے گٹ کلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور راشن تقسیم کیا گیا۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد مقامی افراد کو انکی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ طبی کیمپ میں کل 596 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور مختلف ٹیسٹ کئے گئے مفت طبی کیمپ کے ساتھ ضرورت مند 200 افراد میں مفت راشن تقسیم کیا گیا جسے مقامی عمائدین نے خوش آئند قدم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے