کوئٹہ اورگوادر سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے ختم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ اورگوادر سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان سے کامیاب مذاکرات اور تحریری معاہدے کے بعدجمعہ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر،کوئٹہ،نوشکی سمیت دیگر اضلاع میں جاری احتجاجی دھرنے ختم کردیئے اوربلوچ راجی مچی کے شرکاء تربت پہنچ گئے جہاں سے شرکاء 10اگست کو گریشہ اورسوراب جائیں گے 11اگست کو نوشکی جبکہ 12اگست کو کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام اجتماعات منعقد ہونگے دوسری جانب کوئٹہ کے سریاب روڈ،گوادر میں میرین ڈرائیو،نوشکی میں قومی شاہرا ہ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں جبکہ گوادر اورملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بحال کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے