نصیرباد،چچا نے فائرنگ کرکےغیرت کے نام پر اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا

ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)نصیرباد کے علاقے خان کوٹ میں چچا نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ شاہ مراد جتک میں ملزم صدام جتک نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی مسمات شازیہ بی بی اور کمال دین عمرانی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے