سبی،یونیسیف کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
سبی(ڈیلی گرین گوادر)یونیسیف کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں مون سون بارشوں اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ڈسٹرکٹ مینیجرز کو خصوصی ٹریننگ دی گئی اس ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ، اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ خان ، ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر اکبر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھداس، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سمیت نصیر آباد، استہ محمد اور دیگر علاقوں کے افسران اس دو روزہ ٹریننگ سے مستفید ہوئے ٹریننگ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ مینیجرز کو بہتر طریقے سے تیار رہنے کے لیے رہنمائی دی گئی، تاکہ پیشگی اقدامات اور بر وقت انتظامات سے بارشوں ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہو کیونکہ ڈسٹرکٹ مینیجرز ہی قدرتی آفات کے دوران سب سے پہلے مدد کو پہنچتے ہیں علاوہ ازیں ورکشاپ کے شرکاء کو ٹریننگ کا تمام مواد یو ایس بی کے ذریعے تقسیم بھی کیا گیا۔