بلوچستان میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی رواں سال کیسز کی تعداد11ہوگئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں 2سالہ بچی کے پولیو وائرس کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے تھے تاہم بچی بعد ازاں انتقال کرگئی جس کی رپورٹ آنے پر اس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں حالیہ دنوں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد11جبکہ ملک گیر پولیو کیسز کی تعداد14ہوگئی۔