امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے تو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔