جشن آزادی سپورٹس فیسٹول بوائز جمناسٹک چیمپین شپ اختتام پذیر
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی سپورٹس فسٹول بوائز جمناسٹک چیمپین شپ اختتام پذیر ہوگیا،چیمپئن شپ میں کوئٹہ کے مختلف کلب نے شرکت کی اور کھلاڑیوں نےاپنے فن کا مظاہرہ دکھایا کھلاڑیوں میں محمد اکرم نے چار گولڈ میڈل حاصل کر کے بیسٹ جمناسٹ کا اعزاز حاصل کیا مارخور اکیڈمی نے 128 پوائنٹ لے کے پہلے پوزیشن حاصل کی جبکہ تقی نظری جمناسٹک اکیڈمی نے 105 پوائنٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور عارف اکیڈمی نے 95 پوائنٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی چیمپین شپ کے اختتام کے بعد بلوچستان اولمپک کے سیکرٹری شیر محمد ترین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ درانی نے چیمپین کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے اور آفیشلز کو شیلڈ سے نوازا اس موقع پر انکا کہناتھاکہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بھرپور مواقع میسر آرہے ہیں