77ویں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کک باکسنگ مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں جاری
کوئٹہ (سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول زیر اہتمام بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے سلسلے میں کک باکسنگ کے مقابلے وومن ہال ایوب اسٹیڈیم میں جاری ہیں آج کک باکسنگ مقابلوں میں پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل مقابلے جاری ہیںمذکورہ ٹورنامنٹ میں 200سو زاہد کھلاڑیوں نے حصہ لیاجن کا تعلق کوئٹہ کےمختلف علاقوں کے 18کلبز سے ہےمختلف کیٹیگری اور ویٹ میں کھلاڑی اپنے کھیل کا جوہر دکھارہے ہیں تمام مقابلے منصور درانی ووشو کوچ محکمہ کھیل بلوچستان کی زیر نگرانی میں جاری ہیں۔
دریں اثناء
77 واں یوم جشن آزادی ڈاٹ چیمئپن شپ کا انعقاد
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) 77ویں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اور بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی میل ڈاٹ چمپیئن شپ 2 روز بعد اختتام پذیر ہوا ۔ چمپیئن شپ کا افتتاح قبائلی اور سماجی رہنما سعید احمد خان نور زئی نے کیا چیمپین شپ میں 12 کلبوں نے حصہ لیا۔ آخری روز فائنل کے مہمان خصوصی قبائلی اور سماجی سعید احمد خان نور زئی، ڈائریکٹر فوڈ اسلم شاہ، نیشنل چیمپین اینڈ انٹرنیشنل کوچ محبوب نورزئی اور بڑی تعداد میں تماشائیوں اور مہمانوں نے شرکت کی ۔ کامیاب قرار پانے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی قبائلی اور سماجی رہنما سعید احمد خان نور زئی نے انعامات تقسیم کیے۔ ڈائریکٹر فوڈ اسلم شاہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ایک پرامن پیغام دینے والا سرگرمی ہے جس سے نہ صرف کھلاڑی منشیات سے دور رہتے ہیں۔ آخر میں بلوچستان ڈاٹ ایسویشن کے صدر حاجی ابراہیم نورزئی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان طارق قمر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز آصف لانگو کا شکریہ ادا کیا ۔جن کی بدولت جشن آزادی اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد ھوا اور کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملا۔
دریں اثناء
جشن ازادی اسپورٹس فیسٹیول 2024 وومن کرکٹ ٹورنامنٹ بلوچستان اسپورٹس بورڈ وومن کرکٹ ٹیم فائنل جیت گئی
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج فائنل میچ بلوچستان اسپورٹس بورڈ وومن کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ وومن کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131رنز بنائی جنت رشید بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 41رنز بنائی ۔جس کے جواب میں کوئٹہ وومن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں صرف 78 رنز پر تمام وکٹیں گنوادیں ،جنت رشید دس رنز دیکر 4 ،کلثوم 3اور سمیہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بہترین آل رائونڈ کارکردگی پر جنت رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا، اس طرح بلوچستان اسپورٹس بورڈ وومن کرکٹ ٹیم جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی چیمئپن بن گئی۔