بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام سے ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام اور یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت اور اسکی اگاہی کے حوالے کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیوٹریشن اسپیشلسٹ، سینئر ڈاکٹرز اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہر سال بریسٹ فیڈنگ ویک منانے کا مقصد معاشرے میں ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کو بہترین صحت اور نشونما کیلئے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا چاہیے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مدر فیڈ صرف بچے کیلئے نہیں بلکہ وہ مائیں جو خود اپنے بچوں کو فیڈ کرواتی ہیں بریسٹ کینسر اور موٹاپے سمیت کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بریسٹ فیڈنگ کی شعور اگاہی کے حوالے سے بلوچستان نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کررہا ہے تاہم معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں یونیسیف کے نیوٹریشن اسپیشلسٹ عمران جتوئی نے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ بھی دی۔ اس موقع پر ڈاریکٹر نیوٹریشن بلوچستان نعیم زرکون, ڈاکٹر طاہر زہری، ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو، ڈاکٹر حبیب اللہ بابر، ڈاکٹر مریم شعیب، ڈاکٹر شوکت بلوچ، ڈاکٹر عابد پانیزء، ڈاکٹر سیمی گل، سلطان ترین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔