77واں جشن آزادی گراپلینگ چمپین شپ 2024 اختتام پذیر

کوئٹہ (سپورٹس رپورٹر)کچلاک بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بلوچستان گراپلینگ ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی 77۔واں جشن آزادی گراپلینگ چمپیئن شپ 2 روز بعدکچلاک سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا ۔ چمپیئن شپ کا افتتاح صدربلوچستان گراپلینگ ایسوسی ایشن صدام ترین نے کیا چیمپین شپ میں ٹوٹل 9کلبوں نے حصہ لیا تھا جن میں امین مارشل گراپلینگ اکیڈمی،سیداحمد انٹرنیشنل اکیڈمی کوئٹہ،اسدخان سپورٹس اکیڈمی کوئٹہ،ماسٹر سپورٹس اکیڈمی کوئٹہ ،سالار سپورٹس اکیڈمی کوئٹہ،ریڈریگن سپورٹس اکیڈمی خانوزئی،کمانڈو اکیڈمی کوئٹہ،ٹائیگر مارشل آرٹس آکیڈمی عبدالرحمن زئی،امین مارشل سپورٹس اکیڈمی کچلاک نے حصہ لیا ٹیکنیکل افیشلز میں چیف ریفری سیداحمد استاد، صدام ترین ،احسان اللہ نورزئی ،اسد خان طارق استاد،میروائس ترین،خیال محمد استاد نے فرائض سر انجام دی اور اس شاندار چمپین شپ کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر کھیل امان اللہ درانئ تھے جبکہ اس موقع پر ممتاز تاجر رہنما سید حاجی بشیر آغا صاحب اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی نصرالدین خان کاکڑ صاحب بھی موجود تھے اس موقع پرپشتونخوملی عوامی پارٹی کے رہنمانصراحمد کاکڑ ،ملک منیر احمد کاکڑ ،امین اللہ کاکڑ ،ودیگر نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کی اس موقع پر ڈیپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس کی اہمیت پر تفصلی روشنی ڈالی اور ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی دی تقریب کے آخر میں بلوچستان گراپلینگ ایسوسی ایشن کے صدر صدام ترین نے مہمان خاص آفیشلز کھلاڑیوں اور تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
دریں اثناء 77ویں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کےسلسلے میں زیر نگرانی بلوچستان سپورٹس بورڈ تھروبال انٹراسکول ٹورنامنٹ 2024ء آرگنائزنگ بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن تعاون فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ آج کے پہلے میچ میںگورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل سکول کو گورنمنٹ ہائی سکول جان محمد روڈ نے ہرادیادوسرے میچ میں گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول کو گورنمنٹ ہائی سکول کلی گل محمد نے ہرادیا۔ تیسرے میچ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی شیخان نے ہرادیاچوتھے میچ میںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کچلاک نے ہرادیاپانچویں میچ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سینٹرل کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جان محمد روڈ نے ہرادیا چھٹے میچ میںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول پرنس روڈ کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرہ غڑگئی نے ہرادیاساتویں میچ میںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول کچلاک کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سبزل نے ہرادیاآٹھویں میچ میںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول پشتون آباد کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرہ غڑگئی نے ہرادیا۔اسی طرح پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جان محمد روڈ کامقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی گل محمد سے اوردوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سبزل کامقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرہ غڑگئی کے ساتھ کل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے