کوہاٹ،3 خواتین ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

کوہاٹ(ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 3 خواتین پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقے گڑنگ ڈیم میں 3 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ترجمان کے مطابق غوطہ خور ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر ڈوبی ہوئی خواتین لاشیں نکال لی ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے