ڈاکٹرمالک بلوچ کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کے حوالے سے گفت و شنید
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور اس امر پر زور دیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنااور احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے معاملات پرامن انداز میں طے کئے جائیں۔