لاپتہ افراد کے نام پرسیاست اور مفادات حاصل کرنے والوں کو سب نے پہچان لیا،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت کا لاپتہ افرادکیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے گرانٹ کااعلان کھلااعتراف ہے کہ لاپتہ افرادحکومت کے پاس ہیں یہ زخموں پرنمک پاشی اورلواحقین کیلئے ذہنی شکست اوراذیت کا باعث ہوگاحکومت لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر لواحقین کے حوالے کریں اگرمجرم ہیں تو قانون کے مطابق سزادیں زندہ انسانوں کو غائب کرنادینی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خاندان کے خاندان کومستقل کرب واذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔زندہ انسانوں کو غائب اللہ کے قہروغضب کو دعوت دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے اورلاپتہ افراد کے نام پر مفادات حاصل کرنے والوں کو سب نے پہچان لیا جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون چاہتی ہے ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر وہدہ لاشریک یعنی رب العالمین کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے قوم کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے بدقسمتی سے سیاست کو ذاتی،خاندانی،مالی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں سے سیاست سیاسی جماعتوں کو بدنام کر دیا ہے جماعت اسلامی موروثیت،فرقہ واریت،لسانیت،بدعنوانی سے پاک حقیقی دینی جمہوری ملک گیر منظم اسلامی انقلابی پارٹی ہے جس میں ملک بھر سے تمام علاقوں،ہر زبان،مذہب کے لوگ،نوجوان،علماء،خواتین،مزدورسمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں اورجماعت اسلامی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں مختلف ناموں سے دین ترویج واشاعت اورعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔الحمداللہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا اعلیٰ سرکاری عہدوں پر رہنے کے باوجود کسی ذمہ داران پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں سب نے بہترین خدمت کرکے جماعت اسلامی کا نام روشن کر دیا۔جماعت اسلامی کی سیاست،اللہ کی رضا وخوشنودی،نفاذاسلام اور خدمت کیلئے ہے سیاست کو دین سمجھ کر عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اسلام آبادمیں ہمارادھرنا گزشتہ بارہ دنوں سے جاری ہے۔انشاء اللہ اس عوامی دھرنے کی کامیابی غریب پریشان حال عوام کی کامیابی ہے۔ انشاء اللہ حکمرانوں کی سازشوں بہانوں کے باوجود جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد سے قوم مہنگے بجلی، بھاری ٹیکسز،مہنگائی سے نجات حاصل کریں گے۔بارہ دنوں سے وفاق دارالحکومت اسلام آباد دھرنے کا مقصد عوام کو بجلی کے بھاری بلوں،نارواٹیکسز،حکمرانوں مقتدر قوتوں کی مفت خوری،بجلی کے ظالمانہ عوام دشمن ٹیکوں سے نجات دلانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے