شہداء8اگست کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء8اگست کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سانحہ میں درجنوں وکلاء‘ صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر سے لوگ شہید ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں پارلیمنٹ سیاست اور ملکی حالات کا جزہے کنٹرول ڈیمو کریسی منزل نہیں وکلاءسمیت دیگر شہداءنے جمہوریت اورعوام کو حقوق دینے کیلئے قربانیاں دی ہیں بلوچستان کے شہداءاور ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہید حبیب جالب بلوچ ‘ شہید نور الدین مینگل ‘ سنگت جمالدینی سمیت سیاسی رہنماﺅں ، وکلاءشہید کیا گیا بلوچستان کے ساحل ووسائل کیلئے جدوجہد میں بی این پی کی قربانیاں قابل ستائش ہیں آج ملک میں عدلیہ کمزور ‘ صحافت پر پابندی ہے پارلیمنٹ ملک کا قابل احترام ادارہ ہے کنٹرول ڈیمو کریسی ہماری منزل نہیں شہداءنے پارلیمنٹ اور اس کے جمہوریت کیلئے عوام کو حقوق دینے کیلئے قربانیاں دیں 8اگست کا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے اس سانحے نے ہمیںدہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے 8اگست بلوچستانیوں کیلئے سیاہ باب ہے نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی جدوجہد کو پروان چڑھائیں بیان میں کہا گیا کہ افسوس کا مقام ہے کہ سالوںگزرنے کے باوجود حکمران سانحہ8اگست کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں وکلاءبرادری جنہوں نے آمر مشرف کیخلاف بھرپور کامیاب احتجاجی مہم چلائی 8اگست کا واقعہ بلوچستان کو پیچھے دھکیلنے کی سازش تھی جس کے تحت پہلے بلال کاسی کو ٹارگٹ کیا گیا اور پھر سول ہسپتال سانحہ پیش آیا جس سے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسانحہ 8اگست کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کارروائی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے