حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 29 رہنمائوں کی لاشیں برآمد
ڈھاکا(ڈیلی گرین گوادر) بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے دوران شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق 29 سے زائد لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں۔
اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں، کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار بھی ہوئی ہے ، مظاہرین نے کئی رہنمائوں کے گھروں کو بھی جلا دیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے فرار کے ملک سے فرار کے بعد فوج نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔