جوڈیشل مجسٹریٹ 10نے بی این پی کے مرکزی رہنماؤں کو مقدمے میں باعزت طور پر بری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) معزز عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کوئٹہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن سابق صوبائی اسمبلی میڈم شکیلہ نوید دہوارسینٹرل ایکزیکٹوکمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سی ای سی ممبر میڈم شمائلہ اسماعیل مینگل اور ضلعی خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ کو 15 اکتوبر 2023 کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی۔سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ۔ ماورائے۔ آئین۔قتل وغارت گرفتاریاں.بلوچ دشمن پالیسیوں۔ وڈھ اور بلوچستان کی بگھڑتی ہوئی امن کی صورتحال۔ریاستی سرپرستی میں ڈیتھ سکواڈ کی سرگرمیاں۔ قوم و وطن دوست جمہوری پارٹیوں اور قومی اکابرین کی جدوجہد کو کچھلنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے پر صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں باعزت بری کردیا۔ کیس کی پیروی محمدحسن مینگل ایڈوکیٹ۔ بیرسٹر راجہ جواد۔ملک ظہیراحمد شاہوانی۔ حماد مینگل.شعیب امان سمالانی۔ سنجر خان۔ عکاسہ جاوید ہزارہرضیہ کاکڑ ایڈوکیٹس نے کیں اس موقع پر پارٹی کے دوست کامریڈ یونس بلوچ مبارک علی ہزارہ ناصر دہوار عبیداللہ ترین۔ بابل دہوارثاقب دہوار۔ احمد نواز ساتکزئی سرور دہوار و دیگر موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے