بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

سلام آباد)ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق چیئر مین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی کی ملاقات بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاغی اور گر دو نواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائین تعمیر کی جائے گی چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر سابق چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور اس حوالے سے عملی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاسابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے