بلوچستان میں پر امن احتجاجی دھرنا جاری رکھیں،ہڑتال اور قومی شاہراہیں بند نہ کریں،ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت کے ساتھ گوادر میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے کارکنان اپنا پر امن احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں لیکن کوئی بھی ہڑتال نہیں کریں اور نہ ہی بڑی سڑکوں کو بند کریں ہمارا عمل لوگوں کو تکلیف دینا نہیں ہے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ نے گوادر میں اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچ راجی مچی کا قافلہ گوادر سے تربت کی طرف سفر کر ے گا اور وہاں شہید ہونے والے کارکنان کے خاندانوں سے ملاقات کر ے گا اور عوامی اجتماع بھی کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہرجگہ جہاں احتجاج کیا جارہا ہے وہ اسی طرح جاری رکھیں لیکن ہڑتال نہیں کریں اور نہ ہی بڑی مصروف سڑکوں کو بند کیا جائے ہمارا عمل اپنے لوگوں کو تکلیف نہیں دینا ہے انہوں نے کہاکہ اپنے دھرنوں اور ریلیوں میں شرپسند عناصر پر خاص نظر رکھیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے پرامن ریلیوں میں گھس کر اشتعال انگیزی کرتے ہیں ایسے لوگوں کو اپنی ریلیوں سے باہر نکالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے