قلات میں چھ روز بعد بھی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بحال نہیں ہو سکی،صارفین کو مشکلات کا سامنا
قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں چھ روز بعد بھی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بحال نہیں ہو سکی پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کی تار گزشتہ بدھ کے روز بارش کے بعد زاوہ ندی میں سیلابی ریلوں کی وجہ فائبر اپٹیکل کٹ گیا تھا فائبر اپٹیکل کے کٹنے سے قلا ت شہر کے سینکڑوں کنکشن منقطع ہوگئے تھے انٹرنیٹ کی بندش سے صحافیوں اور آن لائن کلاسز لینے والے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کو قلات شہر اور گردونواح میں شد ید بارش کے بعد زاوہ ندی میں ندی میں طغیانی آنے سے مغلزئی کے قریب پی ٹی سی ایل کمپنی کی فائبر اپٹیکل تار کٹ گی تھی جسے چھ روز گزر جانے کے بعد بھی کمپنی تاحال بحال نہیں کر سکا چھ روز سے انٹرنیٹ کی بندش سے صحافیوں اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔