عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کی انسداد دہشتگردی عدالت میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں پیشی کے دوران ہی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی، تاہم، ان کو وہاں سے اٹھا کر گیٹ تک لے جایا گیا اور بذریعہ گاڑی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں بیٹھے اسد عمر نے سینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کی، جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔اسد عمرکے وکیل نے بتایا کہ عدالت میں ہی بیٹھے ہوئے ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔اسد عمر کے ہمراہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی ۔ زین قریشی اسد عمر کو لیکر پی آئی سی روانہ ہو گئے
وکیل اسد عمر رانا مدثر کے مطابق اسد عمر کے پی آئی سی میں ابتدائی ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں اور ان کی ای سی جی بھی ٹھیک آئی ہے۔

خیال رہے کہ 9 جون کو بھی اسد عمر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، اور اس وقت کراچی میں تھے جہاں انہوں نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو بلایا۔ریسکیو ایمبولینس نے انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا تھا۔واضح رہے کہ اسد عمر آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش میں ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے